نئی دہلی: 30/جولائی(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)نیشنل اکالی دل کے کارکنوں نے آج بڑھتی ہوئی مہنگائی اورجمع خوری کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ کارکنان اپنے ساتھ پیاز، ٹماٹر اور دالیں لے کر آئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔پرم جیت سنگھ پمما نے کارکنوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار میں آج مہنگائی کم ہوئی ہے، لیکن ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے آج ضروری اشیاء استعمال کے دام آسمان چھو رہے ہیں۔پمما نے دعویٰ کیاکہ مہنگائی میں اضافہ کی اہم وجہ جمع خوروں کی طرف سے ضرورت کی اشیاء کواسٹاک جمع کرنا ہے۔اس سے ان اشیاء استعمال کی تنگی ہو جاتی ہے جس سے دام چڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ٹماٹر جہاں 100روپے کلو پر پہنچ چکا ہے، وہیں دیگر ضروری اشیاء استعمال کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں۔دریں اثنا، صارفین امور کی وزارت کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں ٹماٹر کی قیمت ایک ماہ سے زیادہ سے آسمان پرپہنچ چکی ہے۔کئی مقامات پر ٹماٹر کی خوردہ فروخت 100روپے فی کلو کی اونچائی پرچل رہاہے۔وزارت کے 29جون تک کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کی بات کی جائے تو دہلی میں یہ 92روپے کلوپرہے۔کولکاتہ میں 95روپے، ممبئی میں 80روپے اور چنئی میں55روپے فی کلوگرام کے بھاؤفروخت ہورہاہے۔لیڈرنے مطالبہ کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری طور پر سخت قدم اٹھا کر عوام کوراحت پہونچانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومتیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہتی ہیں توہم اس معاملے پرعدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔